Tuesday 29 December 2015

اعداد اور ان کی طبعی خاصیتیں

Adaad ki khasiatein

اعداد کی طبعی خاصیتیں
ذیل میں اعداد کی طبعی خاصیتیں تحریر کر رہا ہوں اسے اچھی طرح سے ذہن نشین کر لیں 
      
نمبر 1 کی خاصیت=
یہ نمبر اقتدار کے متعلق ہے حکومت تکبر جاه و جلال شہرت نام و عروج حاصل کرنا

نمبر 2 کی خاصیت =
یہ نمبر انقلابات سے متعلق ہے سیاحت. جذبات پرستی. ہستی و نیستی دن رات. نفی و اثبات ہر حقیقت کی ضد دینوی و روحانی تعلقات سیر و سفر کے متعلق ہے

نمبر 3 کی خاصیت =
یہ نمبر جسم عقل اور روح کے متعلق ہے وسعت ترقی درجہ کمال کامیابی دولت مندی مالی منقعت وغیرہ

نمبر 4 کی خاصیت =
یہ نمبر مادی دنیا سے متعلق ہے جائداد شہرت مال و املاک خواہشات کا حصول کے متعلق ہے

نمبر 5 کی خاصیت =
یہ نمبر قوت جازبہ سے متعلق ہے انصاف شہرت دلکشی دلیل ذہنی قابلیت سیرو سیاحت وغیرہ

نمبر 6 کی خاصیت =
یہ نمبر التفات باہمی کے متعلق ہے خوبصورتی عیش و عشرت ازدواجی مسرت عیش و نشاط میل محبت ہمدردی کے متعلق ہے

نمبر 7 کی خاصیت =
یہ نمبر ترقی عروج و تکمیل سے متعلق ہے مباہات تکمیل مقاصد لین دین تجارت وغیرہ کے متعلق ہے

نمبر 8 کی خاصیت =
یہ نمبر تخریب و نیستی کے متعلق ہے بربادی بدامنی دیوانگی ناکامی نقصان مرگ نا خوشگوار انقلابات بیماری حادثات کے متعلق ہے

نمبر 9 کی خاصیت =
یہ نمبر زوال کے بعد عروج سے متعلق ہے خوشگوار انقلاب. خواہش اقدار جوش عمل. نئی زندگی نیا عروج زہانت کے متعلق ہے

No comments:

Post a Comment